بھارت،شوہر نے بیوی کی پانچویں شادی پر خودکو آگ لگا لی

اندور(نیوزڈیسک)بھارت میں ایک شوہر نے اپنی بیوی کی پانچویں شادی پر آگ لگا کر خودکشی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اندور میں پیش آیا جہاں شوہر نے بیوی کی شادی پر دلبرداشتہ ہو کر انتہائی قدم اٹھایا۔35 سالہ سنیل خاتون کا چوتھا شوہر تھا جنہوں نے 2018 میں شادی کی تھی، بیوی کی 5 ویں شادی کا صدمہ سنیل برداشت نہ کرپایا اور اس نے خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔