Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

غزہ جنگ انسانیت کو داغدارکر رہی ہے،اقوام متحدہ

جینوا (نیوزڈیسک) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ جنگ انسانیت کو داغدار کر رہی ہے۔ غزہ میں بچوں کی ایک پوری نسل صدمے کا شکار ہو رہی ہے، بیماریاں پھیل رہی ہیں اور وقت تیزی سے قحط کی طرف بڑھ رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق غزہ میں جنگ کے 100 دن مکمل ہونے پر غزہ کی پٹی کا دورہ کرتے ہوئے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے کے سربراہ فلپ لازارینی نے کہا کہ گزشتہ 100 دنوں کی بڑے پیمانے پر اموات، تباہی، بے گھری، نقصان اور بھوک ہماری مشترکہ انسانیت کو داغدار کر رہی ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ غزہ میں بچوں کی ایک پوری نسل صدمے کا شکار ہو رہی ہے، بیماریاں پھیل رہی ہیں اور وقت تیزی سے قحط کی طرف بڑھ رہا ہے۔