اسٹیٹ بینک میں بیل گھس گیا، ویڈیو وائرل

نئی دہلی(نیوزڈیسک) اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی ایک برانچ میں بیل کے گھسنے سے افراتفری پھیل گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے اناؤ میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی برانچ میں سردی سے پریشان ایک بیل گھس گیا۔ بیل کی بینک میں انٹری کا احساس ہوتے ہی افراتفری مچ گئی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر بیل کو عمارت سے باہر نکالا۔ بیل کی بینک میں کھڑے ہونے کی وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچپسپ تبصرے بھی کیے۔