بھارت میں ہاتھیوں کے جھنڈ کا اسکول پر حملہ

نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارت میں ہاتھیوں کے غول نے اسکول پر حملہ کرکے عمارت کو تہس نہس کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پیش آیا جہاں سرکاری اسکول میں ہاتھیوں کے غول نے حملہ کردیا۔ہاتھیوں کے غول نے اسکول میں داخل ہوتے ہی حملہ کیا اور اپنی پوری طاقت سے اسکول میں توڑ پھوڑ کرکے عمارت کو نقصان پہنچایا۔ہاتھیوں کے جھنڈ نے اسکول میں لگے درختوں کو بھی جڑ سے اکھاڑ پھینکا لیکن خوش قسمتی سے اسکول میں موجود کسی بھی شخص کو نقصان نہیں پہنچا۔