Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

برطانیہ کا ویزٹ ویزہ پرمشروط ملازمت کی اجازت دینے کافیصلہ

لندن(نیوزڈیسک)برطانیہ رواں سال ویزا قوانین میں بڑی تبدیلیاں لارہا ہے،31 جنوری سے نافذ ہونے والے ان امیگریشن قوانین کا مقصد ملک میں کاروبار اورسیاحت کے شعبے کو فروغ دینا ہے۔برطانوی میڈیا نے بتایاکہ وزیٹر ویزا کے حوالے سے قوانین پر کی جانے والی نظرثانی کے مطابق سیاحوں کو ملک میں قیام کے دوران مشروط ملازمت کی اجازت دی گئی ہے۔ان تبدیلیوں سے سیاحتی ویزے پر برطانیہ جانے والے وہاں کاروباری سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔ وہ کلائنٹس کے ساتھ کام کرنے کے علاوہ حصہ لے سکیں گے وہاں ہوتے ہوئے ریموٹ ورک کر پائیں گے۔ویزا گائیڈ ورلڈ کے مطابق سیاح برطانیہ سے کام کرسکیں گے تاہم ریموٹ ورک برطانیہ میں ان کے قیام کی بنیادی وجہ نہیں ہونا چاہئیے۔نئے امیگریشن قوانین کے تحت سائنس دانوں، محققین اورماہرین تعلیم کو برطانیہ میں تحقیق کرنے کی اجازت ہوگی، یہی نہیں وزیٹر ویزا پر برطانیہ جانے والے مقررین بھی خدمات کے لیے ادائیگی حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔