بھارت، انسٹاگرام ریلز بنانے سے روکنے پر شوہر قتل

پٹنہ(نیوزڈیسک) بھارتی ریاست بہار میں 5 سالہ بیٹے کی ماں نے اپنے شوہر کو صرف اس بات پر قتل کردیا کیوں کہ وہ انسٹاگرام پر ویڈیو ریلز اپ لوڈ کرنے پر اعتراض کرتا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 25 سالہ مہیشور کمار رائے کولکتہ میں مزدوری کرتا تھا اور تعطیلات پر بہار اپنے گھر آیا تھا اور بیوی بچے کے ساتھ سسرال گیا تھا لیکن رات گئے واپس نہیں لوٹا۔مہیشور کے بھائی نے فون کیا تو موبائل پر کوئی اور تھا جس پر وہ اپنے اہل خانہ کو لے کر مہیشور کے سسرال پہنچا تو اپنے بھائی کو مردہ حالت میں پایا جب کہ اس کی بیوی اور سسرال والے گھر سے غائب تھے۔پولیس نے مزید بتایا کہ مہیشور کی لاش کو پنکھے سے لٹکایا گیا تھا تاکہ اسے خودکشی ظاہر کیا جا سکے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا اور ملزمان کی تلاش میں چھاپا مار کارروائی جاری ہے۔