امریکی اخبار کا ایلون مسک پرمنشیات کے استعمال کا الزام

نیویارک(نیوزڈیسک)دنیا کے امیر ترین آدمی ایلون مسک کے بارے میں منشیات کا استعمال کرنے کی خبریں سامنے آنے پر ان کی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے ایگزیکٹوز اور بورڈ ممبران تشویش میں مبتلا ہوگئے ۔امریکی اخبار کے مطابق نامعلوم ذرائع سے یہ خبریں سامنے آئی ہیں کہ ایلون مسک کیٹامائن کا استعمال مسلسل کر رہے ہیں۔حالانکہ خود ایلون مسک نے گزشتہ برس اگست میں اپنے ایک انٹرویو میں یہ بتایا تھا کہ وہ اینٹی ڈپریسنٹ لیتے ہیں جس میں کچھ مخصوص تعداد میں منشیات کا استعمال ہوتا ہے۔رپورٹ میں نجی اجتماعات کے دوران ایلون مسک کے ایل ایس ڈی، کوکین، ایکسٹیسی، اور سائیکڈیلک مشروم کے مبینہ استعمال کے بارے میں بھی انکشاف کیا گیاہے۔