انڈونیشیا میں امام مسجد دوران سجدہ انتقال کر گئے

جکارتہ (نیوزڈیسک)انڈونیشیا میں نماز فجر کی امامت کے دوران امام کی روح سجدے کی حالت میں پرواز کر گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جب امام صاحب کافی دیر تک سجدے کی حالت سے اُٹھ نہ سکے تو پہلی صف میں موجود ایک شخص نے نماز مکمل کرائی۔ سجدے کی حالت میں انتقال کرجانے والے نوجوان امام شیخ نفیس تھے، ان کے انتقال کے بعد جس شخص نے نماز مکمل کروائی وہ مسجد کے موذن تھے۔ یہ منظر مسجد میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا ۔