Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

ایران نے افغان خوانچہ فروشوں پر پابندی لگا دی

مشہد(نیوزڈیسک)ایران نے مشہد شہر میں افغان خوانچہ فروشوں پر پابندی عائد کردی ہے، شہر میں اس وقت پانچ لاکھ افغان باشندے رہائش پذیر ہیں۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کے صوبہ رضوی خراسان کے شہر مشہد میں مقامی انتظامیہ نے شہر کے بازاروں میں افغان موبائل تاجروں کی کاروباری سرگرمیوں پر پابندی کا حکم دے دیا ۔ مشہد کے بازار کے داخلی راستے پر افغان خوانچہ فروشوں پر پابندی عائد کا نوٹس لگادیا گیا۔