پاکستان میں غیر قانونی مقیم افراد کیخلاف آج سے کارروائی کا آغاز

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت ختم،آج سے کارروائی ہوگی ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کی تیاری مکمل کر لی۔ اعلیٰ حکام نے کہا غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن نہیں بڑھائی جائے گی، سکیورٹی فورسز نے میپنگ اور جیو فینسنگ کرکے مشکوک افراد کی نشاندہی کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق وطن واپس جانے والوں نےپاکستان میں مہمان نوازی کی تعریف کی۔نگران وزیرداخلہ نے کہا انخلا کا معاملہ غیر قانونی مقیم افراد کیخلاف ہے کسی مخصوص گروہ کیخلاف نہیں، ہمارے اوپر کوئی فارن پریشر نہیں نہ ہم پریشر لیتے ہیں، دنیا کا کوئی بھی ملک بغیر ویزے کے رہائش کی اجازت نہیں دیتا جو بھی ویزے کے بغیر غیر ملکی ہو گا اسے واپس بھیجیں گے۔ غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کو قریبی بارڈر تک پہنچایا جائے گا۔