جموں و کشمیر میں آج یوم سیاہ منایا جارہا ہے

اسلا م آباد (نیوز ڈیسک) جموں و کشمیر پر بھارتی فوجی قبضے کے 76 برس مکمل، آج کشمیر سمیت دنیا بھر میں یوم سیاہ منایا جارہا ہے، مختلف شہروں میں مظاہرے کئے جائیں گے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق 27 اکتوبر 1947 کو ہی بھارت نے کشمیر پرقبضہ کیا اور آج تک نسل کشی کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے ۔قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں اب تک 2 لاکھ 37 ہزار سے زائد کشمیری شہید کے جاچکے ہیں ، ہر سال 27 اکتوبر کو دنیا بھر کے کشمیری یوم سیاہ مناتے ہیں،بھارت کی اس ریاستی دہشتگردی کو 76 سال مکمل ہو گئے ہیں لیکن عالمی عدالتیں اس پر خاموش ہیں۔