سی پیک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے ، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ

بیجنگ (نیوزڈیسک) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان چین دوستی باہمی احترام کی بنیاد پر استوار ہے، سی پیک اس دوستی کی زندہ مثال ہے ،پاکستان اس لازوال دوستی کو مزید وسعت دینے اعادہ کرتاہے ، سنکیانگ تجارتی راہداری ہی نہیں بلکہ دو قوموں کو جوڑنے کاباعث بھی بنے گی ۔آج سنکیانگ یونیورسٹی طلبہ سے خطاب کرتے ہوئےنگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ مشترکہ ثقافت ہونے کی وجہ سے سنکیانگ پاکستانیوں کیلئے خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک نئے دور میں داخل ہو چکا ، سی پیک بی آر آئی منصوبہ سے دونوں ممالک کے علاقائی امن کو فروغ ملے گا ، سی پیک سےصنعتی ترقی وروزگار کے مواقعے پیدا ہونگے ،پاکستان خنجراب اور سوست بارڈر تجارت کیلئے مزید سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے ، ہماری کوشش ہے کہ دونوں ممالک میں سیاحت کو فروغ ملے ،چین انتہائی خوبصورت ملک چینی طلبہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے کردار ادا کریں ۔