توشہ خانہ کیس میں نوازشریف کو بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) قائد مسلم لیگ (ن) میا ں محمد نوازشریف کے توشہ خانہ کیس میں وارنٹ گرفتاری کو معطل کردیا گیا ۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نوازشریف کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا جسے سنا دیا گیا جس کے تحت وارنٹ گرفتاری کو 24 اکتوبر تک معطل کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے نوازشریف کے کیس کا ریکارڈ طلب کر لیا، اس پر نوازشریف کے وکیل نے کہا کہ نوازشریف نے کیوں پاکستان چھوڑا؟ تمام دستاویزات میں تحریر کر دیا ہے، انڈرٹیکنگ بھی دی ہوئی ہے عدالت نے وکیل صفائی اور نیب پراسیکیوٹر کے دلائل سننے بعد نوازشریف کی وارنٹ معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا جسے بعد ازاں سناتے ہوئے نوازشریف کی وارنٹ گرفتاری کے احکامات 24 اکتوبر تک معطل کر دیئے گئے ،اگر نواز شریف 24 اکتوبر کو پیش نہ ہوئے تو مزید کارروائی ہوگی ۔