Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

امیر ترین طبقے کیلئے بڑی سبسڈی اور غریبوں پر گیس بم گرانے کی تیاریاں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) حکومت کی امیر ترین طبقے ایکسپورٹرز کو گیس کی قیمتوں میں 44 فیصد سبسڈی دینے کی تجویز جبکہ گھریلو صارفین کیلیے حکومت گیس قیمتوں میں 172 فیصد اضافہ کرنا چاہتی ہے، جو پاکستان کے کم ہوتے وسائل پر اشرافیہ کی گرفت کا اظہار ہے۔خفیہ سبسڈی کی فراہمی آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدوں اور کابینہ کے فیصلوں کی بھی خلاف ورزی ہے، جس میں کیپٹیو پاور پلانٹس کو سستی گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، ایسا لگتا ہے کہ کیپٹیو پاور پلانٹس کے مالکان نے ریاست کو یرغمال بنا لیا ہے۔وزارت توانائی کی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ اگلے پرائس ریویو کے بعد گھریلوں صارفین کی کچھ کیٹیگریز اور پبلک ٹرانسپورٹ امپورٹڈ گیس کی قیمت سے بھی زیادہ قیمت اداکریں گے، صنعتی صارفین اور سیمنٹ مینوفیکچرز کیلیے گیس کی قیمتیں کیپٹیو پاور پلانٹس کے مقابلے میں دوگنی تجویز کی گئی ہیں۔