Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

چوہدری پرویز الہٰی رہا ہوتے ہی 12ویں بارگرفتار ، ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا۔حکام اینٹی کرپشن کے مطابق پرویزالہٰی اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا ہی ہوئے تھے کہ گرفتار کرلیا گیا ۔ پرویز الٰہی کو راہداری ریمانڈ کے لیے جوڈیشل کمپلیکس پہنچایا گیا جہاں عدالت نے ان کا ایک روز کا راہداری ریمانڈ منظور کر لیا ، عدالت نے پرویز الٰہی کے طبی معائنے کا بھی حکم جاری کیا ۔حکام کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کوآج شام تک اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹرز منتقل کیا جائے گا۔ سابق وزیراعلیٰ کے خلاف اینٹی کرپشن میں چار مقدمات درج ہیں۔دوسری طرف چوہدری پرویز الٰہی کے وکیل سردار عبدالرزاق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الٰہی کو ایک جعلی مقدمہ میں گرفتار کر لیا ہے گزشتہ روز تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمہ میں پرویز الٰہی کی ضمانت منظور ہوئی تھی،چار ماہ سے ایک کے بعد ایک مقدمہ میں گرفتار کیا جا رہا ہے۔ پرویز الٰہی پر عزم ہیں اپنے سیاسی موقف پر قائم ہیں۔وکیل عبدالرازقکا کہنا تھا کہکسی طرح کی پریس کانفرنس کرنےکیلئے تیار نہیںہائی کورٹ کے واضح احکامات ہیں کسی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے ۔