اسلام آباد ہائیکورٹ: سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی نظر بندی معطل، رہائی کا حکم

اسلام آباد (نیوزڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کی تھری ایم پی او کے تحت نظربندی معطل کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو رہا کرنے کا حکم دیدیافریقین کو نوٹسز جاری ، آج ہی جواب جمع کرانے کی ہدایت،عدالت کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی آئندہ سماعت تک کسی قسم کا بیان نہیں دیں گے۔ گزشتہ لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی کی رہائی کے احکامات جاری کیے تھے اور کہ تھا کہ کوئی ایجنسی یا اتھارٹی پرویز الٰہی کو گرفتار نہیں کرے گی تاہم عدالتی حکم کے باوجود عدالت سے باہر نکلنے پر اسلام آباد پولیس نے پرویز الٰہی کو گرفتار کیا تھا۔چوہدری پرویز الہی کی ایم پی او آرڈر کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت شروع اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری سماعت کی۔اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے تھری ایم پی او کے تحت نظربندی کا آرڈر جاری کیا تھا۔پرویز الٰہی کو حبس بے جا میں رکھنے کے خلاف درخواست پر عدالت نے پرویز الٰہی کو اٹک جیل سے لا کر پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہےڈپٹی سپریٹینڈنٹ جیل اٹک افضال اور ڈی ایس پی لیگل اٹک افتخار عدالت میں پیش ہو گئےپرویز الٰہی اٹک جیل میں موجود نہیں ،ذرائع کے مطابق بیماری کے باعث پیمز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا،پرویز الہی کو پولیس لائن اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے،پرویز الٰہی ہماری حدود میں موجود نہیںہیں