Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

لاہور ہائیکورٹ،حکم امتناع واپس: ایف آئی اے کو سائفر معاملے پر تحقیقات کی اجازت دیدی

لاہور(اے بی این نیوز)سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر معاملے پرایف آئی اے کی تحقیقات پر جاری حکم امتناع واپس۔لاہور ہائیکورٹ میں سائفر کی تحقیقات کیلئے وفاقی حکومت کی حکم امتناع ختم کرانےکی متفرق درخواست منظور کرلی ، ایف آئی اے کو سائفر معاملے پر تحقیقات کی اجازت مل گئی۔جسٹس علی باقر نجفی نے فیصلہ سناتے ہوئے سائفر تحقیقات پر جاری حکم امتناع واپس لے لیا۔ یاد رہے کہ سابق حکومت میں چیئرمین پی ٹی آئی نے بطور وزیراعظم امریکہ میں پاکستانی سفیر کے مراسلے یا سائفرکو بنیاد بنا کر ہی اپنی حکومت کیخلاف سازش کا بیانیہ بنایا تھا۔سائفر سے متعلقسابق وزیراعظم اور ان کے سابق سیکرٹری اعظم خان کی آڈیو لیک سامنے آئی تھی جس کے بعدنئی وفاقی کابینہ نےتحقیقات ایف آئی اے کے سپرد کی تھی۔ایف آئی اے نے تحقیقات کے سلسلے میں سابق وزیراعظم کو طلب کیا تھاجن کیخلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے حکم امتناع حاصل کرلیا۔ وفاقی حکومت کی حکم امتناع ختم کرانےکی متفرق درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر تھی جسے آج منظور کرلیا گیا۔