عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں 31 مئی کو پیشی کاسرکولر جاری

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی دو کیسز پر عبوری ضمانت 31 مئی تک دے رکھی تھی، نیب میں زیر تفتیش القادر ٹرسٹ کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کا کیس کورٹ روم نمبر 3 میں سماعت کیلئے مقرر ہے، عمران خان کی دائر درخواستوں پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز 2 بجے سماعت کریں گے،عمران خان ڈویژن بنچ کے بعد سنگل بنچ نمبر 3 میں بھی اڑھائی بجے پیش ہوں گے۔سنگل بنچ کی سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کریں گے، گزشتہ سماعت پر عدالت نے عمران خان کو عبوری ضمانت توسیع کے لئے 31 مئی کو لازمی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا تھا،عمران کے خلاف تھانہ مرگلہ میں 6 مئی کو درج مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کی عبوری ضمانت 31 مئی کو ختم ہو رہی ہے، عمران خان 31 مئی کو ڈویژن بنچ نمبر 3 میں پیش ہوں گے، خان کی پیشی کے وقت مناسب انتظامی اور حفاظتی انتظامات ہوں،عمران خان کی پیشی کیلئے رجسٹرار آفس انٹری پاس جاری کی جائے گی، اٹارنی جنرل آفس کے 5، اسٹیٹ کونسل 5 ہوں،عمران خان کے بس 15 وکلاء پیش ہوں،لاء آفیسرز کی تعداد 10 سے زیادہ نہ ہوں،اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن 30 صحافی ہوں،تمام فریقین سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنی متعلقہ فہرستیں مناسب لیٹر ہیڈز پر آج ساڑھے 3 بجے تک رجسٹرار آفس جمع کرائیں،انٹری پاس کے علاوہ کسی بھی شخص کی کوئی نام کسی بھی قیمت پر قبول نہیں کی جائے گی،ضلعی انتظامیہ اور آئی جی پولیس کو واضح طور پر یاد دلایا جاتا ہے کہ انٹری پاسز سے کمرا عدالت میں داخلہ ممکن ہے،رجسٹرار کے دفتر سے جاری کردہ انٹری پاس کے بغیر داخلے کی اجازت نہیں ہو گی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے سرکولر کی کاپیاں چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی پولیس کو جاری کر دیا۔