سانحہ 9 مئی ، کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کرنیوالے کیخلاف فوجی عدالتوں میں کارروائی شروع کردی گئی

لاہور(نیوزڈیسک) سانحہ 9 مئی ، کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کرنیوالے کیخلاف فوجی عدالتوں میں کارروائی شروع کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی طرف سے کئے جانے والے پرُتشدد واقعات میں ملوث افراد 16کو انسداد دہشت گردی عدالت فوج کے حوالے کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق جناح ہاؤس لاہور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں ملٹری ایکٹ کے تحت کارروائی کے لیے کمانڈنگ افسر نے 16 شرپسندوں کی حراست طلب کی، جسے انسداد دہشت گردی عدالت نے منظور کرکے شرپسندوں کو فوج کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا۔ حوالے کیے جانے والوں میں سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں اکرم عثمان میں شامل ، ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ 1952ء کے تحت کارروائی ہوگی۔ فوج کےحوالے کیے گئے 16 ملزمان میں عمار ذوہیب، علی افتخار، ضیا الرحمٰن، وقاص علی، ریئس احمد، علی رضا، محمد ارسلان، محمد عمیر، محمد رحیم، میاں محمد اکرم عثمان، محمد حاشر خان ،حسن شاکر ، فیصل ارشد، محمد بلال، فہیم حیدر اور ارضم جنید شامل ہیں۔