راجن ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی نے میدان مار لیا،پی ڈی ایم جماعتوں کو بدترین شکست کا سامنا

راجن پور(نیوزڈیسک) ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی نے میدان مار لیا،پی ڈی ایم جماعتوں کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نے میدان مار لیا۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 راجن پور میں ضمنی انتخابات میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی تاہم ایک پولنگ اسٹیشن پر ہنگامہ آرائی کے باعث پولنگ کو تھوڑی دیر کیلیے روکا بھی گیا تھا، جس کے بعد وہاں اضافی وقت دیا گیا۔راجن پور سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 194 تحریک انصاف کے ایم این اے سردار جعفر لغاری کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔تمام 237 حلقوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے محسن لغاری 90392 ووٹ لے کر پہلے جبکہ ن لیگ عمار احمد خان لغاری 55218 کے ساتھ دوسرے اور پاکستان پیپلز پارٹی اختر حسن گورچانی 20074 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔آر ٹی ایس پر موصول ہونے والے نتائج کے مطابق ووٹنگ ٹرن آؤٹ 41 فیصد رہا۔الیکشن کمیشن نے بتایا کہ حلقے میں تین لاکھ 79 ہزار 204 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جن کیلیے 239 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں سے 69 کو حساس قرار دیا گیا۔ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی جانب سے شیر کے نشان پر عمار اویس لغاری، بلے کے نشان پر محسن لغاری، تیر کے نشان اختر حسن گورچانی اور کرین کے نشان پر محمد محمود مقابلے میں ہیں۔پولنگ کیلیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، 2500 سے زائد پولیس اہلکار و افسران ڈیوٹی انجام دی جب کہ پاک آرمی اور رینجرز کے جوان پولیس کی مدد کے لیے ساتھ موجود رہے۔ پولنگ اسٹیشن میں موبائل لے جانے پر مکمل پابندی عائد کی گئی۔