اسلام آباد ( اے بی این نیوز) وزارتِ اطلاعات و نشریات نے نورستان میں جاری لڑائی کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانے کے افغان طالبان حکومت کے حالیہ الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے دیا۔
وزارتِ اطلاعات کے مطابق نام نہاد ’وزیر برائے امورِ سرحد‘ اور طالبان حکومت کے دیگر ترجمانوں کی جانب سے پاکستان پر عائد کیے جانے والے الزامات کا مقصد طالبان حکومت کو درپیش اندرونی مسائل، اختلافِ رائے اور عدم استحکام سے توجہ ہٹانا ہے۔
وزارتِ اطلاعات کا کہنا ہے کہ افغان طالبان ایک غیر شمولیتی اور غیر نمائندہ حکومت ہیں، جو طاقت اور جبر کے ذریعے افغانستان کے عوام پر مسلط ہیں۔
𝐅𝐚𝐜𝐭 𝐂𝐡𝐞𝐜𝐤 | 𝐌𝐢𝐧𝐢𝐬𝐭𝐫𝐲 𝐨𝐟 𝐈𝐧𝐟𝐨𝐫𝐦𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧 & 𝐁𝐫𝐨𝐚𝐝𝐜𝐚𝐬𝐭𝐢𝐧𝐠
◼️ The latest allegations by so called Minister for Borders and other mouthpieces of the Taliban regime seeking to attribute the fighting in Nuristan to Pakistan are self rhetorical… pic.twitter.com/S4z5EYre5K
— Fact Checker MoIB (@FactCheckerMoIB) September 30, 2026
بیان میں کہا گیا ہے کہ اپنے اندرونی مسائل کا ملبہ دوسروں پر ڈالنے اور پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے بیانات طالبان حکومت کی مشکلات سے نمٹنے میں ناکامی اور مایوسی کی عکاسی کرتے ہیں۔
وزارتِ اطلاعات کے مطابق افغان طالبان دہشت گردی کی معاونت سے دانستہ طور پر غافل ہیں اور اپنے چند رہنماؤں کے مفادات کے لیے ’ہندوتوا‘ کے ایجنڈے کے آلہ کار کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پیسے کی خاطر خطے کو غیر مستحکم کرنے اور خفیہ ایجنسیوں کے آلہ کار بننے کا طرزِ عمل طالبان کو خود تباہی کی راہ پر گامزن کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں:پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان، نیا نوٹیفکیشن جاری















