تہران (اے بی این نیوز) ایران نے امریکا کی جانب سے اپنی شرائط پوری کیے جانے کی صورت میں 7 روز کے اندر آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش کردی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا بعض شرائط پوری کردے تو آبنائے ہرمز کو ایک ہفتے کے اندر کھولا جاسکتا ہے۔
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے پیش کی گئی شرائط نئی نہیں بلکہ وہی نکات ہیں جنہیں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت میں بھی اٹھایا گیا تھا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر مذکورہ معاہدے پر امریکا کے وسط مدتی انتخابات سے قبل عمل درآمد ہوجائے تو یہ زیادہ بہتر ہوگا۔
انہوں نے واضح کیا کہ مجوزہ شرائط گزشتہ معاہدے میں شامل شقوں سے مختلف نہیں ہیں، تاہم معاہدے پر عمل درآمد کا فیصلہ امریکا پر منحصر ہے۔
مزید پڑھیں:کرکٹ شائقین کے لیے بڑی خبر، ویرات کوہلی کا کیریئر سے متعلق بڑا اعلان















