اہم خبریں

شہید ایرانی رہبر اعلیٰ کی نماز جنازہ اور تدفین عاشورہ محرم کے بعدہوگی، ایرانی خبر ایجنسی

تہران(نیوز ڈیسک)ایرانی خبر ایجنسی کا بتانا ہے کہ اسرائیلی و امریکی حملے میں شہید ہونے والے رہبر اعلیٰ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین عاشورہ محرم کے بعد ہو گی۔

ایرانی خبرایجنسی کے مطابق شہید آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کا حتمی وقت تاحال مقرر نہیں کیا گیا، متعلقہ ہیڈکوارٹرز شہید آیت اللہ خامنہ کی تدفین اور نماز جنازہ سے متعلق تفصیلات کا باضابطہ اعلان کرےگا۔

خیال رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری 2026 کو تہران میں آیت اللہ خامنہ ای کے کمپاؤنڈ پر شدید بمباری کی تھی جس میں وہ شہید ہو گئے تھے جبکہ ایرانی میڈیا نے بمباری کے اگلے روز رہبر اعلیٰ کی شہادت کی تصدیق کی تھی۔

چند روز قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ 28 فروری کو بمباری والے روز وہ بھی آیت اللہ خامنہ ای کے دفتر میں موجود تھے۔

مزید پڑھیں۔گلگت بلتستان انتخابات، نتائج کا اعلان کردیا گیا

متعلقہ خبریں