اہم خبریں

ملٹری ٹرائل کیس:گرفتار ملزمان کو عام جیلوں میں منتقل کرنے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل کے کیس میں زیر حراست ملزمان کو عام جیلوں میں منتقل کرنے کی پی ٹی آئی کی استدعا مسترد کردی۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف کیس کی سماعت کی۔

وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت سے درخواست کی کہ پی ٹی آئی کے زیر حراست ملزمان کوعام جیلوں میں منتقل کیا جائے، عام جیلوں میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کیساتھ ملاقات تو ہوسکتی ہے۔
ملٹری ٹرائل کیس:تحریک انصاف کی مشکلات کم نہ ہوسکیں، سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سنادیا،تفصیلات جانیں پہلے کمنٹس میں
عدالت نے زیر حراست ملزمان کو عام جیلوں میں منتقل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ ملاقات کے حوالے سے اٹارنی جنرل یقین دہانی کروا چکے ہیں، مقدمہ سن رہے ہیں فی الحال کسی اور طرف نہ جائیں۔

سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث بیمار ہیں، خواجہ حارث کے معدے میں تکلیف ہے اس لئے پیش نہیں ہوسکتے۔بعدازاں عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 12 دسمبر بروز جمعرات تک ملتوی کر دی۔
اسرائیل کی شام کے تین بڑے فضائی اڈوں پر بمباری ، جنگی طیارے تباہ ہونے کا خدشہ

متعلقہ خبریں