اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارےکے درمیان معاہدہ تاحال زیر التوا ، بجٹ حکمت عملی پیپر (بی ایس پی) کو حتمی شکل دینے میں تاخیر کا امکانب،سرکاری عہدیدار کے مطابق تین سالہ بجٹ حکمت عملی پیپر کو حتمی شکل نہ دی جاسکی جس کے باعث حکومت ابھی تک آئی ایم ایف سے مذاکرات میں مصروف عمل ہے ۔۔
آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کو حتمی شکل دیئے بغیر بی ایس پی بے معنی ہو جائے گی کیونکہ اسے فنڈ کے ساتھ میکرو اکنامک اہداف منسلک ہیں۔ عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کے وسیع خاکے بھی ابھی تک وفاقی کابینہ کے ساتھ شیئر نہیں کیےجاسکے اور یہ انتہائی غیر معمولی ہے۔
گزشتہ برس بی ایس پی کو بجٹ پیش کرنے سے پہلے ہی حتمی شکل دی گئی اور مئی کے وسط تک وفاقی کابینہ کے ساتھ تبادلہ بھی کی گئی۔ واضح رہے کہ بی ایس پی اہم دستاویز ہے جس میں آئندہ 3 برس کے لیے حکومت کی پالیسیوں اور ترجیحات کو اجاگر کرتی ہے۔
وزارت خزانہ کے سینئر عہدیدار ن کا کہنا تھا کہ وہ اس بات سے لاعلم ہیں کہ بجٹ کی حکمت عملی کا پیپر تیار کیا گیا ہے یا نہیں لیکن اس بات پر اتفاق کیا کہ ماضی میں بجٹ سے کم از کم دو ہفتے قبل بی ایس پی کو منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیا گیا تھا اور اس کے بعد اسے اسٹینڈنگ کمیٹی کے ساتھ شیئر کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کررکھا ہے ۔
40000 کے پرائز بانڈ کے نتائج کی مکمل قرعہ اندازی فہرست جاری















