وزیر اعظم شہبازشریف اور بل گیٹس کامل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق

ریاض(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف اور بل گیٹس کے درمیان سعودی عرب میں ملاقات ہوئی۔ جس میں شہباز شریف نے گیٹس فاؤنڈیشن کے ساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
مزید پڑھیں: مریم نواز کے خلاف پولیس کی وردی پہننے پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی
شہباز شریف نے پیر کو ریاض میں ورلڈ اکنامک فورم (WEF) کے خصوصی اجلاس کے موقع پر بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے بانی اور شریک چیئرمین بل گیٹس سے ملاقات کی۔

بل گیٹس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب میں حفاظتی ٹیکوں اور پولیو کے قطرے پلانے کے پروگرام کی تعریف کی اور اس قسم کے پروگرام کو ملک بھر میں پھیلانے کی تجویز دی۔

وزیراعظم نے پاکستان اور گیٹس فاؤنڈیشن کے درمیان مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے بل گیٹس کے ساتھ کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔