اہم خبریں

مریم نواز کے خلاف پولیس کی وردی پہننے پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

لاہور(نیوز ڈیسک )سیشن کورٹ لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف پولیس کی وردی پہننے پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں: ملک بھر میں آج سے انسداد پولیو کے قطرے پلانے کی مہم کا آغاز
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج مظفر نواز ملک آج (پیر کو) چھٹی پر تھے جس کے باعث سماعت 30 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔عدالت نے درخواست گزار سے فرنٹ ڈیسک کی رپورٹ طلب کر لی۔

واضح رہے کہ درخواست گزار نے درخواست میں کہا تھا کہ مریم نواز نے پنجاب پولیس کی وردی پہن کر قواعد کی خلاف ورزی کی ہے لہٰذا عدالت ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

متعلقہ خبریں