قومی اسمبلی کا آج اجلاس، چھ نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 4 بجے ہوگا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا چھ نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ایک ماہ میں دوسری ملاقات
سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر خوراک رانا تنویر حسین بیج ترمیمی آرڈیننس 2024 ایوان میں پیش کریں گے۔

بلوچستان میں گیس کی زائد بلنگ اور سیلز ٹیکس کی صورت میں اضافی وصولیوں پر توجہ مبذول کرانے کے لیے نوٹس جاری کیا جائے گا۔صدر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے اور رول 18 کے تحت پوائنٹس آف آرڈر کے علاوہ اٹھائے گئے نکات پر بحث کی جائے گی۔

چکدرہ اپر دیر سڑک کی حالت زار پر توجہ دلانے کا نوٹس بھی ایوان میں پیش کیا جائے گا۔