ن لیگ نے پشاورہائیکورٹ میں جے یو آئی کی ریزرو سیٹ کو چیلنج کر دیا

پشاور(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کی اقلیتی ریزرو نشست کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔
مزید پڑھیں:عمران خان کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کی ریزرو سیٹ کے خلاف مسلم لیگ ن کی درخواست میں الیکشن کمیشن، اسپیکر قومی اسمبلی اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کو اقلیتی ریزرو سیٹ سے محروم کر دیا۔ یہ سیٹ مسلم لیگ ن کا حق ہے کیونکہ پارٹی نے خیبرپختونخوا میں پانچ جنرل سیٹیں جیتی تھیں اور دو بعد میں شامل ہوئیں۔

تاہم مسلم لیگ (ن) نے درخواست میں کہا کہ جس جماعت نے پانچ جنرل نشستیں حاصل کی ہیں تو اس کا حق ہے کہ انہیں اقلیت کی ریزرو نشست ملنی چاہیے۔