پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب خان قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر منتخب

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب منگل کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بن گئے۔اس حوالے سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔

عمر ایوب کی حزب اختلاف کی قیادت کیلئے نامزدگی سنی اتحاد کونسل (SIC) کے 85 اراکین کی حمایت حاصل رہی، جس کی حمایت کا ایک اہم مظاہرہ تھا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب خان کو منگل کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مقرر کر دیا گیا۔

پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں قائد حزب اختلاف کی تقرری کے عمل کو حتمی شکل دے دی گئی، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔عمر ایوب نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی اور بعد ازاں انہیں بتایا کہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔اختلافات کے باوجود اب اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔