پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر بابر سدھو کی مدت ملازمت میں ایک سال توسیع

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )وزیراعظم شہباز شریف نے پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر بابر سدھو کو ایک سال کی توسیع دے دی ،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ایئر چیف مارشل کی مدت ملازمت میں
مزید پڑھیں :آسٹریلیا ،غزہ کے پناہ گزینوں کو جاری کیے گئے عارضی قیام کے ویزے منسوخ

توسیع کی سمری صدر آصف علی زرداری کو بھجوا دی ہے اور ان کی اجازت کے بعد اسے جاری کر دیا ہے۔ظہیر بابر فور سٹار ایئر فورس کے افسر اور 16ویں چیف آف ایئر سٹاف ہیں۔ 19 مارچ 2021 کو انہوں
مزید پڑھیں :شمالی وزیرستان ،شہید لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی اور کیپٹن محمد بدر کی نماز جنازہ ادا

نے اپنے پیش رو اے سی ایم مجاہد انور خان سے فضائیہ کی کمان سنبھالی۔ وزیراعظم شہباز شریف سے ایئر چیف ظہیر بابر نے ملاقات کی جس میں قومی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعظم آفس کی

مزید پڑھیں :وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کی میر علی میں دہشتگرد حملے کی مذمت

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ سی اے ایس نے وزیر اعظم شہباز کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں پاک فضائیہ کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں :روسی افواج کی بھاری گولہ باری ، یوکرائنی شہریوں کا شمالی علاقے سے بڑے پیمانے پرانخلاء شروع