اہم خبریں

حکومت کی جانب سے 31 مارچ تک پٹرولیم قیمتیں برقرار رکھنے کا امکان

اسلام آبا(نیوزڈیسک) جہاں مہنگائی سے تنگ عوام رمضان کے مہینے میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی توقع کر رہے ہیں وہاں نو منتخب حکومت کی جانب سے مارچ 2024 کی دوسری ششماہی تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں یکساں رکھنے کا امکان ۔حکومت کے ذرائع کے حوالے سےمیڈیارپورٹس کے مطابق پیٹرولیم کی قیمتیں 31 مارچ تک برقرار رہنے کا امکان ۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی درآمد پر پریمیم فروری میں 10.45 ڈالر سے بڑھ کر 12.15 ڈالر فی بیرل ہو گیا جبکہ شرح مبادلہ اور بین الاقوامی مصنوعات کی قیمتیں مستحکم ہیں۔شرح مبادلہ میں کسی تبدیلی کے علاوہ، ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی درآمدات پر پریمیم بھی 6.50 ڈالر فی بیرل پر برقرار رہا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل

مزید برآں، لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں بھی اگلے دو ہفتوں تک برقرار رہنے کا امکان۔ فی الحال، حکام پٹرولیم لیوی کی زیادہ سے زیادہ قابل اجازت حد تک پہنچ چکے ہیں۔

پاکستان میں پٹرول کی قیمت او ایل کی قیمت ،پٹرول 279.75 روپےڈیزل 287.33 روپےشریف حکومت اب پیٹرولیم لیوی سے 950 ارب روپے سے زائد کمانے کی کوشش کر رہی ہے۔2024 کے اوائل تک، لوگ پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل دونوں پر 82 روپے فی لیٹر ٹیکس ادا کر رہے ہیں۔

جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) صفر ہے، حکومت 60 روپے فی لیٹر پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) لیتی ہے۔

متعلقہ خبریں