اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل
مزید پڑھیں:عدالت کا لیاقت چٹھہ کو ہر صورت پیش کرنے کا حکم
سید عاصم منیر بھی شرکت کریں گے۔اس کے علاوہ سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور نگراں کابینہ کو بھی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔اجلاس میں ایس آئی ایف سی سے متعلق ممبران کو تفصیلی بریفنگ دی جائے گی اور ملک میں
سرمایہ کاری سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس کل (جمعرات) دوپہر 12 بجے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ٌحکومت آزادکشمیر اور ہاشوانی گروپ کے مابین معاہدہ ، 2 یاداشتوں پر دستخط















