عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہےہیں،وزیر اعظم

اسلام آباد( اے بی این نیوز     )اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ مہنگائی پرقابوپانااولین ترجیح ہے،معیشت کی بحالی ہماراولین ایجنڈاہے،رمضان میں اشیاکی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں،وہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ،انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہےہیں،اشرافیہ کوسبسڈیزدی جارہی ہیں،ٹیکس چوروں سے ملی بھگت کرنےوالےافسران کونہیں چھوڑاجائےگا،

مزید پڑھیں :جانئے سحر وافطار کے اوقات لوڈشیڈنگ ہو گی کہ نہیں ؟
سرکاری اداروں میں کالی بھیڑوں کی نشاندہی کرکےکیفرکردارتک پہنچائیں گے،ٹیکس میں اضافہ نہیں بلکہ ٹیکس بیس میں اضافہ کریں گے۔وزیراعظم نے کابینہ شرکاء سے گفتگو میں نئی منتخب حکومت کا روڈ میپ واضح کیا،وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ملک میں اشیائے خورونوش اور روز مرہ کی دیگر اشیاء کی قیمتوں کے کنٹرول کے لئے فی الفور ایک کمیٹی قائم کی جائے ،اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیر ضروری اضافے اور ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اس حوالے
مزید پڑھیں :یکم رمضان کو زکوٰۃ کی کٹوتی کیلئے بینک تعطیل ہوگی، اسٹیٹ بینک

سے کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،وزارت تجارت کی سفارش پر کیلوں اور پیاز کی برآمد پر 15 اپریل 2024 تک پابندی عائد کرنے کی منظوری دی گئی،وزیراعظم نے نو منتخب کابینہ اراکین کو مبارکباد پیش کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے شرکاء سے گفتگو میں نئی منتخب حکومت کا روڈ میپ واضح کیا۔ وزیراعظم نے کابینہ اجلاس میں ہدایت جاری کہ ملک میں اشیائے خورونوش اور روز مرہ کی دیگر اشیاء کی قیمتوں کے کنٹرول کے
مزید پڑھیں :عدلیہ سے بڑی توقعات ہیں ،ہمیں بھی انصاف ملے گا،بیرسٹر گوہر
لئے فی الفور ایک کمیٹی قائم کی جائے جو کہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر اشیائے خورونوش اور روزمرہ کی دیگر اشیاء کی قیمتوں کی کڑی نگرانی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیر ضروری اضافے اور ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔وفاقی کابینہ نے وزارت تجارت کی سفارش پر کیلوں اور پیاز کی برآمد پر 15 اپریل 2024 تک پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی۔
مزید پڑھیں :لطیف کھوسہ کی حکومت کو بڑی دھمکی

یہ پابندی رمضان المبارک کے مہینے کے دوران کیلوں اور پیاز کی مارکیٹ میں وافر دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے عائد کی گئی ہے۔وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر نیدرلینڈز کے شہری محمد اورنگزیب کی پاکستانی شہریت دوبارہ حاصل کرنے کی درخواست منظور کرنے کی اجازت دے دی۔وفاقی کابینہ نے وزارت انسداد منشیات کی سفارش پر میجر جنرل عبدالمعید ہلال امتیاز ملٹری کی بطور ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس تعیناتی کی منظوری دے دی۔

مزید پڑھیں :اٹارنی جنرل صاحب،یہ کس قسم کے آئی جی ہیں؟ان کو ہٹا دیا جانا چاہئے،چیف جسٹس شدید برہم