اہم خبریں

 خیبرپختونخوااسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا،ن لیگی رہنماثوبیہ شاہد پر لوٹے، جوتےپھینک دیئے

پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا اسمبلی کے نو منتخب اراکین کی حلف برداری اجلاس شدید بدنظمی کاشکار۔ صوبائی اسمبلی کے 115 نو منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا ، حلف برداری تقریب تقریباً دو گھنٹے دیر سے شروع ہوا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:‌لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس ،بانی پی ٹی آئی، عمران خان ،فیصل جاوید ، اسد عمر بری

ن لیگی کارکن اسمبلی ثوبیہ شاہد ہاتھ میں گھڑی لے کر اسمبلی ہال پہنچیں تو پی ٹی آئی کارکنوں نے خالی بوتلوں، جوتے ، لوٹے سے استقبال کیاجبکہ ثوبیہ جاوید مسلسل لوگوں کو گھڑی دکھاتی رہیں، پی ٹی آئی کارکنان کی اس موقع پر شدید نعرے بازی ۔

انتظامیہ نے اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے 1000 سے زائد پاسزجاری کئے تھے ، اسمبلی میں لوگوں کی گنجائش اس سے کم ہے جس کے باعث اجلاس سے قبل ہی اسمبلی میں شدید بدنظمی کا شکار ہوگیا۔

اسمبلی اجلاس دیکھنے کے خواہشمند افراد دمیں ھکم پیل، اسمبلی ہال میں زبردستی گھس گئے۔پولیس نے شدید بدنظمی کے بعد اسمبلی کا گیٹ بند کردیا

متعلقہ خبریں