لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس ،بانی پی ٹی آئی، عمران خان ،فیصل جاوید ، اسد عمر بری

اسلام آباد(نیوزڈیسک) لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان، فیصل جاوید ، سابق وفاقی وزیر اسد عمر کو بری کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے بانی پی ٹی آئی اور دیگر کی بریت کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے عمران خان، فیصل جاوید، اسد عمر، راجہ خرم نواز، علی نواز اعوان کو لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس سے بری کردیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوااسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا،ن لیگی رہنماثوبیہ شاہد پر لوٹے، جوتےپھینک دیئے

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وکیل صفائی کیمطابق عمران خان اور دیگر ملزمان کو دفعہ 144کے نفاذ کاعلم نہیں تھا،نہ ہی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا، بانی پی ٹی آئی و دیگر کیخلاف دفعہ 144 کی آڑ میں سیاسی انتقام کا مقدمہ درج کیا گیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ حکومت کی جانب سے دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن منظرعام پر نہیں آیا، ایس ایچ او تھانہ ترنول مدعی مقدمہ ہے، پولیس افسر کو مقدمہ درج کرنے کا اختیار نہیں، 11 گواہان چالان میں شامل تھے، ایک بھی بیان ریکارڈ کرانے عدالت نہیں آیا۔