اہم خبریں

پنجاب اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ کا انتخاب آج ہوگا

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک )پنجاب اور سندھ کی صوبائی اسمبلیوں میں وزارت اعلیٰ کے منصب کیلئے اراکین اسمبلی آج ووٹ کاسٹ کرینگے۔پنجاب اسمبلی میں آج ہونیوالے وزیراعلیٰ پنجاب
مزید پڑھیں:تخت لاہور کس کا،فیصلہ کل

کے انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی امیدوار مریم نواز اور سنی اتحاد کونسل کے رانا آفتاب احمد مد مقابل ہونگے۔ ن لیگ کے اراکین اسمبلی نے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، سیکرٹری پنجاب اسمبلی چوہدری عامر حبیب نے کاغذات وصول کئے۔

سنی اتحاد کونسل کے نامزد امیدوار رانا آفتاب احمد کے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے گئے۔بعد ازاں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کاغذات کی جانچ پڑتال کی اور اسکروٹنی کے بعد دونوں امیدواروں کے کاغذات قواعد و ضوابط کے مطابق درست قرار دےدئیے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب 26 فروری کو صبح 11 بجے ہونیوالےاجلاس میں ہو گا۔دوسری جانب سندھ اسمبلی میں بھی آج ہی وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائیگا،سندھ اسمبلی میں آج وزیراعلیٰ سندھ کیلئے ہونیوالے انتخاب میں

پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے اپنے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی سیکرٹری سندھ اسمبلی کو جمع کروادئیے ہیں،پیپلز پارٹی کے امیدوار مراد علی شاہ کے کاغذات نامزدگی پی پی کے رہنما غلام قادر چانڈیو، نعیم کھرل اور دیگر نے جمع کروائے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار علی خورشیدی نے اپنے کاغذات نامزدگی خود جمع کروائے۔

گزشتہ روز سندھ اسمبلی اجلاس کے بعد نامزد وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ اراکین سے وزارت اعلیٰ کا ووٹ دینے کیلئے رابطہ بھی کیا تھا،

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی سندھ اسمبلی اجلاس میں پیپلز پارٹی کے اویس شاہ سپیکراور انتھونی نوید سندھ اسمبلی کی تاریخ کے پہلے مسیحی ڈپٹی سپیکر منتخب ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں