اہم خبریں

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج جمعرات کا دن کیسا رہے گا؟

جمعرات8اکتوبر،آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔کیریئر ،ملازمت، محبت، صحت، پیسےسے متعلق اپنے سوالات کے جوابات تلاش کریں۔
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ایک اہم کام میں کامیابی ملنے کا امکان ہے، پھنسی ہوئی رقم کی واپسی کی اُمید ہے البتہ صحت کا معاملہ ٹھیک نہیں ہے اس کےلئے صدقہ دینا بے حد ضروری ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ عرصہ دراز سے روزگار کے حصول کے حوالے سے پریشان تھے وہ اب بہتری میں آنا شروع ہو گئے ہیں اب پردہ غیب سے کوئی اہم سلسلے بھی بن سکیں گے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کو جب بھی مشکل پیش آئی قدرت نے آپ کی مدد فرمائی انشاءاللہ اب بھی ایسا ہی سلسلہ ہے، فکر نہ کریں آپ کو جو بھی پریشانیاں ہیں وہ اب جلد ختم ہوں گی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو لوگ کسی بھی معاملے میں مشکلات کا شکار ہیںوہ اپنا صدقہ دیں اپنے معاملات درست کریں اور کوشش کریں کہ روزانہ ایک ہزار مرتبہ یا حیی ّ یا قیوم کا ورد کریں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک طرف سے پھر مخالفت کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے آپ کو ہوشیار رہنا ہو گا اپنوں اور غیر اب کسی کا بھروسہ نہیں کرنا، ویسے آپ کو بندے معلوم ہیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کے لئے آج ایک اچھا اور خوشگوار دن ثابت ہو گا اللہ کا نام لے کر جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے وہ ہو جائے گا اور کچھ رقم بھی ہاتھ میں آ سکتی ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو اُن لوگوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے جو آج کل آپ کے زیادہ ہی قریب ہونے کے چکروں میں ہیں،خانگی امور میں خاص طور پر محتاط رہنا ضروری ہو گا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اب ایک بڑا فیصلہ کرنا ہے آپ نے کس طرف جانا ہے اور مستقبل میں کیا کرنے کا ارادہ ہے۔ اگر ذرا سی بھی غلطی ہوئی تو آپ بہتری کے بجائے نقصان میں جا سکتے ہیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ایک بار پھر اچھی طرح سوچ لیں گے کہ آپ نے جو سفر شروع کیا ہے اس طرف جانا بھی ہے کہ نہیں ہو سکے تو استخارے سے مدد لے لیں اور ابھی سفر جاری نہ رکھیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کو آج ایک خوشگوار دن کا سامنا ہے گا انشاءاللہ آپ کی بڑی پریشانی بھی ختم ہو گی اولاد کے حوالے سے بھی لاحق ٹینشن کا خاتمہ ہو گا نیا راستہ ملے گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ جو معاملہ چاہ رہے ہیں ویسا ابھی ہونا ممکن نہیں ہے البتہ قدرت کی جانب سے جو آپ کو مل رہا ہے اُس پر صبر شکر ادا کریں جلد بازی خطرناک ہو گی۔

سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کی ایک اہم ضرورت پوری ہو گی بس اپنی عزت وقار کا خیال رکھیں آپ اپنی حیثیت کے مطابق بولا اور چلا کریں ورنہ آپ کے لئے مسئلہ رہے گا خیال کریں۔

8 مزیدپڑھیں: اکتوبر 2005 کے قیامت خیز زلزلے کو 21 برس بیت گئے، ہزاروں جانیں ضائع ہوئیں

متعلقہ خبریں