جمعہ 4ستمبر ،آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں۔
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ایک روحانی دن ہے آپ جس بھی مشکل میں ہیں روحانی طریقہ ہی آپ کو نکالے گا ایک تو صدقہ دیں، نماز کی پابندی کریں اور یا حیی ّ یا قیوم کا ورد بھی لازمی شروع کریں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
اللہ نے چاہا تو دن بدن صورتحال آپ کے حق میں بہتر ہوتی جا رہی ہے آپ جس بھی معاملے کو لےکر کافی فکر مند تھے اُس کا حل نکل آئے گا اور کچھ رقم بھی ہاتھ لگے گی۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ روز بروز مخالفت اور دشمنی جیسی صورتحال میںگھیرتے جا رہے ہیں اور اس میں تیزی بڑھے نقصان کا سبب بن سکتی ہے آپ جس قدر جلد ہو سکے اپنا صدقہ دیں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ایک بڑا اہم راستہ کھل رہا ہے آپ کواس میںاب داخل ہو کر اپنی زندگی کو بدلنا ہے جو لوگ کافی عرصے سے مشکلات کا شکار تھے تبدیلی کریںگے تو بات بنے گی۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جس بھی طرف سے اگر کوئی افسر آئے تو اس کو قبول کر لیں اس وقت آپ کےلئے یہ بڑا فائدہ مند ثابت ہو گی جو لوگ عرصہ دراز سے مالی مشکل میں تھے اُنکے وارے نیارے ہیں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپکو اب صورتحال کی نزاکت کے حساب سے صرف قدم اٹھانا ہے بلاوجہ بغیر سوچے سمجھے پیچھے چلیںگے تو فائدے کے بجائے نقصان ہو گا آج تو ویسے ہی بڑی وارننگ ہے آپکو۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
یا حیی ّ یا قیوم کا ورد جاری رکھیں اور ہو سکے تو جس قدر ممکن ہو صدقہ دیں، ان دِنوں اس کی سخت ضرورت ہے آپ لاپرواہی سے کام لیںگے تو مرض بڑھتا جائے گا۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کا ایک بڑا راستہ بلاک ہو چکا ہے اس کی وجہ سے صورتحال بالکل بھی آپ کا ساتھ نہیں دے رہی اسلئے آپ یا کریم یا سلام یا مومن یا اللہ کا ورد500 بار دن میں شروع کریں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ اپنی اصلاح کرنا ہی نہیں چاہتے تو دوسرا اس میں کیا کر سکتا ہے حالات بالکل ایسے نہیں ہیں کہ بیٹھے بٹھائے آپ کو کچھ مل جائے توبہ کے ساتھ واپسی کرنا ہو گی۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ایک بار پھر آپ خود کو اچھی پوزیشن پر محسوس کریں گے پچھلا بڑا عرصہ پریشانیوںمیں گذارہ ہے اب حالات بدلنا شروع ہوں گے آج ہی اس کا اندازہ ہو جائے گا۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اللہ پاک سے اچھے کی امید رکھنی چاہئے آپ کےلئے مایوسی گناہے اب دیکھیں کس طرح قسمت آپ کو نوازتی ہے اور آپ اپنی پریشانیوں سے باہر آئے ہیںانشاءاللہ
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آج آپکو اپنے مقاصد کے حوالے سے خوشی کی خبر ملے گی جس بھی مسئلے کو لےکر کافی دنوں سے پریشان تھے اُس کا بھی کوئی حل ضرور مل جائےگا ایک بند راستہ کھل رہا ہے۔
مزیدپڑھیں: آج بروز جمعہ 4 ستمبر سونے کی تازہ ترین قیمت














