Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

امر یکی سائنسدانوں نے گنجے پن کے خاتمے کا نیا علاج ڈھونڈ لیا

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امر یکی سائنسدانوں نے گنجے پن کے خاتمے کا نیا علاج ڈھونڈ لیا۔یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے سائنسدانوں نے جسم پر اُگنے والے بدنما تلوں اور مسوں سے گنج پن دور اور بال مضبوط کرنے کا ایک نیا طریقہ دریافت کر لیا کیو نکہ ان تلوں اور مسوں میں ایسا مرکب پایا جاتا ہے جو بالوں کی نشوونما کو فروغ دیتا ہے ۔ اس حوالے سے چوہوں کی جلد پر تجربات کیے گئے جس میں انسانی جلد پر نکل آنے والے مسوں اور تلوں کو کاٹ کر چوہوں کی جلد کے نمونوں پر پیوند کاری کی اور پھر ہر ایک دن کے وقفے کے بعد چوہوں کو مالیکیول کے ساتھ تین بار انجیکشن لگا کر اس کا تجربہ کیا۔ تحقیق کے مطابق انجیکشن لگتے ہی چوہوں کے نئے ایک سینٹی میٹر لمبے بال اگنے لگے۔محققین کا کہنا ہے کہ اب پہلے سے موجود غیر فعال بالوں کو مضبوط اور گنجے پن کا علاج ممکن ہو سکے گا ۔