Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

اسپرین کا کم مقدار میں مسلسل استعمال خون کی کمی کا باعث بنتا ہے،نئی تحقیق سامنے آگئی

سڈنی (نیوز ڈیسک) اسپرین کا کم مقدار میں مسلسل استعمال خون اور فولاد کی کمی کا باعث بنتا ہے،نئی تحقیق سامنے آگئی ۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی موناش یونیورسٹی کے ماہرین نے ایسپرین کے نقصانات سے متعلق تحقیقی سروے کیا تو چونکا دینے والے نتائج سامنے آئے ۔ سروے میں 70 برس یا اس سے زائد عمر کے 19114 افراد پر تحقیق کی گئی ، پھر انہیں 2 گروہوں میں تقسیم کیا گیا اس میں سے ایک کو 100 ملی گرامی اسپرین دی گئ جبکہ دوسرے کو فرضی دوا دی گئی ، اس دورا ن ان کے خون میں ہیموگلوبِن سمیت دیگر اجزاء کا بھی جائزہ لیا جاتا رہا،سر وے مکمل ہونے پر یہ بات سامنے آئی کہ 2سال تک مسلسل اسپرین کا تھوڑا تھوڑا استعمال بزرگوں میں انیمیا کا خطرہ 23 فیصد بڑھا دیتا ہے اس سے خون میں فولاد کی مقدار میں بھی 20 فیصد کمی آتی ہے جو کہ کافی خطرہ ناک ہے ، ماہرین اس پر مزید تحقیق کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکہ اور یورپ میں عمررسیدہ افراد کو امراضِ قلب سے بچنے کیلئے باقاعدگی سے اسپرین کا مشورہ دیا جاتا ہے ۔

کیٹاگری میں : صحت