خیبرپختونخوا اور سندھ کے 7 ،سات اضلاع میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگی

کراچی(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا اور سندھ میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگی۔ واضح رہے کہ سندھ 7 اور خیبرپختونخوا کے 7 اضلاع میں یہ مہم 25 جون تک رہی رہے گی۔ جس کے تحت حیدرآباد، جامشورو اور کراچی سمیت دیگر اضلاع کے 18 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ جس کے لیے 10 ہزار سے زائد پولیو ورکرز حصہ لے رہے ہیں جبکہ 2200 پولیس اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے ۔
اس کے علاوہ پشاور،خیبر، کوہاٹ ،چارسدہ ، نوشہرہ، مہمند اور ہنگو میں بھی انسداد پولیو مہم کے تحت بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔