سائنسدانوں نے پولیو وائرس کے ذریعے سپر انجینئرڈ پولیو ویکسین تیار کرلی

لندن(نیورزڈیسک) سائنسدانوں نے پولیو وائرس کے ذریعے سپر انجینئرڈ پولیو ویکسین تیار کرلی ۔ اس میں سائنسدانوں نے بے ضرر پولیو وائرس شامل کیا ہے ۔ امریکی اور برطانوی سائنسدانوں کی تیار کردہ یہ ویکسین پولیو کی تینوں اقسام کے لیے موثر ثابت ہوگی ۔ واضح رہے کہ طویل عرصے بعد ایسی پولیو ویکسین سامنے آئی ہے۔ تقریبا ہر مہینے پولیو مہم چلانے کے باوجود پاکستان اس متعدی وائرس سے جان نہیں چھڑا سکا اگرچے 99 فیصد یہ وائرس کم ہوا ہے لیکن اب بھی کیسز سامنے آتے رہتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی تیار کردہ سپر انجینئرڈ پولیو ویکسین سے دنیا کو پولیو سے پاک کیا جا سکے ۔