Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

خیبرپختونخوا میں ٹائیفائیڈ پھیلنے لگا ،10 ہزار سے زائد کیسز سامنے آگئے

پشاور(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا میں ٹائیفائیڈ پھیلنے لگا،رواں سال صوبےمیں 10 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں ،صرف پشاور میں 1600 کیس رپورٹ ہوئے ،ڈاکٹروں نے بیماری پھیلنے کی بڑی وجہ آلودہ غذا کو قرار دیدیا۔ ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ خیبرپختونخوا ڈاکٹر ارشاد علی نے کہا کہ ٹائیفائیڈ کسی نئے بیکٹریا کی وجہ سے نہیں بڑھ رہا بلکہ اس کے پھیلنے کی وجہ آلودہ پانی اور غذا ہیں گرمیوں میں غذا بہت جلد آلودہ ہو جاتی ہے اور ایسی خوراک کھانے سے ٹائیفائیڈ کے ساتھ دیگر بیماریاں ہوسکتی ہیں۔ موسم گرما میں پانی کا استعمال زیادہ کریں، آلودہ غذا سے پرہیز کریں۔