Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

خیبر پختونخوا میں کانگو اور لمپی اسکن وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے ،محکمہ لائیو اسٹاک

پشاور(نیوزڈیسک) عیدالاضحٰی آمد آمد ،محکمہ لائیو اسٹاک خیبر پختونخوا نے کانگو اور لمپی اسکن وائرس پھیلنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ موشیوں کی نقل وحرکت سے بڑے پیمانے پر وبا پھیلنے کے امکا ن ۔ محکمہ لائیو اسٹاک نے ہنگامی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے لمپی اسکن وائرس کی 83 ہزار ویکیسن ڈوز خرید لیں۔ کانگو اور لمپی اسکن وائرس پھیلنے کا خدشہ ،محکمہ لائیو اسٹاک خیبر پختونخوا نے تمام اضلاع کو مراسلہ جاری کردیا ۔ واضح رہے گزشتہ سال اسی وائرس کی وجہ سے 7 ہزارمویشی مر گئے تھے ۔