فنڈزجاری نہ ہونے پر خیبرپختونخوا میں مفت علاج کی سہولت بند

پشاور(نیوزڈیسک) فنڈزکی عدم ادائیگی کے باعث خیبرپختونخوامیں تیسری بار صحت کارڈ پرمفت علاج کی سہولت معطل کردی گئی۔ انشورنس کمپنی نے فنڈز جاری نہ ہونے پر مفت علاج کی سہولت عارضی طور پر بند کردی۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کارپوریشن کے حکومت کے ذمے 10ارب روپے سے زائد کے واجبات ہیں۔ علاج بند ہونے سے زیرعلاج اور نئے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہوگا۔