اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اسلام آباد میں غیر قانونی گردوں کی پیوندکاری کے معاملے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہانسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر صحت نے قائداعظم ہسپتال کے خلاف کارروائی اور پریمئیر لیبارٹری کو سیل کیے جانے کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ہدایت پرہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی (HOTA) اور آئی ایچ آر اے (IHRA) غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کر رہے ہیں۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ حکومت انسانی اعضا کی غیر قانونی خرید و فروخت اور پیوندکاری کے مکروہ دھندے کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور اس معاملے میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ صحت کے شعبے میں غیر قانونی سرگرمیوں کی کوئی گنجائش نہیں، عوام کی جانوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور ذمہ دار عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
مزید پڑھیں: غیر قانونی گردوں کی پیوندکاری کا معاملہ، انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا: مصطفیٰ کمال















