وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے انتخاب میں خریدو فروخت ، پیپلزپارٹی میں اختلافا ت کھل کر سامنے آگئے، متعدد رہنما مستعفی

گلگت (اے بی این نیوز)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے انتخاب میں مبینہ دھندلی اور خریدو فروخت کا الزام پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت اور مشیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے گلگت بلتستان میں قمر زمان کائرہ کے فیصلوں کیخلاف پیپلزپارٹی کے تمام ممبران اسمبلی نے استعفے دے دیئے۔ صوبائی صدر و سابق اپوزیشن لیڈر امجد ایڈوکیٹ نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو بھجوا دیا پیپلزپارٹی کے دیگر ممبران اسمبلی شہزاد آغا، سعدیہ دانش، انجینئر اسماعیل نے بھی اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ۔قمر زمان کائرہ نے وزیر اعلیٰ کے انتخاب پر اپنی جماعت کے بجائے پی ٹی آئی کے باغی امیدوار کو سپورٹ کرنے کے احکامات دیئے تھے۔ پیپلز پارٹی کے ممبران اسمبلی کے استعفے کی دوسری وجہ گورنر مہدی شاہ اور صوبائی صدر امجد ایڈوکیٹ میں اختلافات بھی ہیں۔ صوبائی صدر امجد ایڈوکیٹ وزیر اعلیٰ کیلئے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو میدان میں اتارنا چاہتے ہیں۔ قمر زمان کائرہ اور گورنر مہدی شاہ پیپلز پارٹی کے بجائے کسی اور کو سپورٹ کرنے کے حامی ہیں ۔قمر زمان کائرہ کے فیصلوں کیخلاف دو روز قبل پیپلز پارٹی کارکنان نے سوشل میڈیا میں مہم بھی چلائی تھی۔ پیپلزپارٹی ممبران اسمبلی کےاستعفوں کے حوالے سے امجد ایڈوکیٹ اور غلام شہزاد آغا نے بھی تصدیق بھی کردی۔ پیپلز پارٹی کے امجد ایڈوکیٹ نے پی ٹی آئی کے اسپیکر نذیر ایڈوکیٹ کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک بھی واپس لے لی