گلگت (نیوز ڈیسک )گلگت بلتستان کا 77 واں یوم آزادی جمعہ کو قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے اور عام تعطیل بھی ہے۔یوم آزادی کے حوالے سے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یادگار شہداء چنارباغ میں مرکزی تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنر گلگت بلتستان، وزیر اعلیٰ بلتستان اور فورس کمانڈر گلگت بلتستان نے پرچم کشائی کی اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔
آرمی ہیلی پیڈ پر جشن آزادی کی خصوصی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔یکم نومبر 1947 کو جس دن گلگت بلتستان نے ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کی، گلگت بلتستان کے لوگوں نے پاکستان میں شامل ہونے کی جدوجہد کی۔ڈوگرہ راج کے خاتمے کے بعد پہلی بار گلگت کے آسمانوں پر پاکستانی پرچم لہرایا گیا۔ ایک سال کی جدوجہد کے بعد 1948ء میں بلتستان کو ہندوستان کے تسلط سے آزاد کرایا گیا۔ گلگت بلتستان سیاحت، معیشت اور ثقافت کے حوالے سے بھی اہم مقام رکھتا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزجمعتہ المبارک یکم نومبر 2024 ، سونے کی قیمت