دیگی چکن قورمہ بنانے کا طریقہ

چکن= ایک کلو
پیاز درمیانی = سلائسز میں کٹی ہوئی تین عدد
گھی = ایک کپ
ادرک لہسن پیسٹ =ایک کھانے کا چمچ
پسی لال مرچ= ڈیڑھ چائے کا چمچ
دیگی مرچ= ایک چائے کا چمچ
پسا دھنیا = ایک کھانے کا چمچ
گاڑھا دہی= ایک کپ
پسا گرم مصالحہ= ایک چائے کا چمچ
لونگ= 5 عدد پسی ہوئی
بڑی الائچی= دو عدد پسی ہوئی
ثابت چھوٹی الائچی= پانچ سے چھ عدد
کالی مرچ = چار عدد پسی ہوئی
پسی جائفل جاوتری =آدھا چائے کا چمچ
کٹی ادرک =دو کھانے کے چمچ
کیوڑا= آدھا چائے کا چمچ
نمک= حسب ذوق
ترکیب :
دیگچی میں گھی گرم کر کے پہلے پیاز کو ہلکا سا براؤن کلر ہونے پر نکال لیں اور پھر اسی گھی میں چکن کو بھی چار سے پانچ منٹ فرائی کر کے نکال لیں۔پھر پیالے میں ادرک لہسن کا پیسٹ، پسی لال مرچ، دیگی مرچ، پسا دھنیا، نمک اور پانی ڈال کر مکس کریں۔اب دیگچی کے گرم گھی میں چھوٹی الائچی اور تیار کیا ہوا مکسچر شامل کر کے بھون لیں۔پھر بلینڈر میں دہی اور براؤن پیاز بلینڈ کریں۔اب بھنے مصالحے میں تَلی چکن شامل کر کے آٹھ سے دس منٹ ڈھک دیں۔پھر اس میں پیاز اور دہی کا مکسچر ڈال کر پکائیں۔اب اس میں پسی جائفل جاوتری، پسا گرم مصالحہ، کٹی ادرک، پسی ہوئی بڑی الائچی، پسی ہوئی لونگ، پسی کالی مرچ اور کیوڑا ڈال کر دس منٹ تک پکائیں۔آخر میں اسے سرونگ ڈش میں نکال کر سرو کریں۔